نوشہرہ میں 12 سالہ ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی، ملزم فرار
ایک طرف ملک میں کورونا وائرس جیسی وباء نے دہشت پھیلا رکھی ہے تو دوسری جانب بچوں کے ساتھ زیادتی کے ایسے دلخراش واقعات پیش آتے ہیں کہ انسان کی روح کانپ جاتی ہے، ایسا ہی ایک انسانیت سوز واقعہ نوشہرہ میں پیش آیا ہے۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق نوشہرہ کے علاقے زڑہ میانہ مصری بانڈہ میں بارہ سالہ ذہنی طور پر معذور اور گونگی بہری بچی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
نوشہرہ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ فاتحہ خوانی کے لیے قریبی محلے میں گئی ہوئی تھی کہ اس دوران ملزم شاہ عاصم نے بچی کے ساتھ جنسی درندگی کی۔
متاثرہ بچی کی والدہ صفیہ ناز کے مطابق وہ گھر واپس آئی اور کمرے میں داخل ہوئی تو گاؤں کا نوجوان ملزم شاہ عاصم فرار ہو گیا، چارپائی پر بارہ سالہ صبا گل بے حال تھی پڑی تھی اور اس کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے۔
تھانہ مصری نانڈہ میں ملزم شاہ عاصم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ متاثرہ بچی صبا گل کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔