قبائلی اضلاع

جزوی لاک ڈاؤن، لنڈیکوتل میں تجارتی مراکز بند، سڑکیں سنسان

خیبر پختونخوا حکومت کے احکامات پر کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر لنڈی کوتل بازار میں تجارتی مراکز مکمل بند ہیں جبکہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے گھروں کے لئے کھانے کا سامان سبزی، گوشت، فروٹ، چکن، کریانہ سٹور، آٹا چکی اور میڈیسن و دیگر اشیاء خورد نوش کی دکانیں کھلی رہیں باقی بازار مکمل بند رہا۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام نے لنڈی کوتل کے تمام عوام اور تاجروں کو حکومت کے اس فیصلے سے آگاہ کر دیا اور تمام عوام کو کورونا وائرس سے بچنے کے لئے اپنے گھروں تک محدود رہنے کی اپیل کی تاکہ کورونا وائرس کا روک تھام بروقت ممکن ہوسکے اور عوام کی مشکلات میں کمی آجائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button