قومی

پاکستان میں کورونا کے وار جاری، بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق

 

ملک بھرمیں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 803 تک پہنچ گئی جبکہ بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ اتوار کے روز صوبے بلوچستان میں کورونا وائرس کے 4 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد108 ہوگئی ہے۔

جب کہ پیر کی شب بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے صوبے میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کی۔

لیاقت شاہوانی کے مطابق فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ 66 سالہ مریض انتقال کرگیا جو صوبے میں وائرس سے پہلی ہلاکت ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے اب تک 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبرپختوںخوا میں ہوئی ہے جہاں تین افراد اس مہلک وائرس سے ہلاک چکے ہیں۔

صوبہ سندھ میں ایک جبکہ گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بھی ایک ایک فرد کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی باز ہارچکا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button