خیبر پختونخوا
کرک، پولیس مقابلے میں مارے جانے والے شخص کے ورثاء کا احتجاج
گزشتہ روز کرک سپینہ بانڈہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے شخص کے ورثاء نے پولیس کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کا مطالبہ کر دیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز کرک کے علاقہ سپینہ بانڈہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے وکیل قاتلانہ حملے میں جاں بحق جبکہ ان کی سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔ دوسری جانب پولیس نے دعوی کیا کہ واقعہ میں ملوث ایک ملزم کی لاش انہیں پہاڑوں سے ملی ہے۔
واقعہ میں جاں بھق مشتبہ ملزم کے ورثاء نے آج شہیدان کے مقام پر لاش رکھ کر انڈس ھائی وئے کو بلاک کر دیا ہے، اختجاج میں خواتین اور بچے بھی شریک ہیں۔
مظاہرین نے پولیس کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ جب تک ان کا مطالبہ پورا نہیں کیا تب تک احتجاج جاری رہے گا۔