خیبر پختونخوا
پشاور میں شادی کی تقریب منعقد کرنے پر دلہا گرفتار
صوبائی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں تقریبات پر پابندی کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر پشاور انتظامیہ نے شادی کے ایک تقریب پر چھاپہ مارا ہے اور دلہے کو گرفتار کرلیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق شادی کی یہ تقریب رنگ روڈ پشتخرہ پر جاری تھی جس اسسٹنٹ کمشنر رضوانہ ڈار اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان نے چھاپہ مار کر تقریب میں شریک سب مہمانوں کو گھروں کو بھیج دیا جبکہ دلہے کو گرفتار کرکے حوالاے لے گئے۔
صوبائی حکومت کی اس پابندی کے باوجود صوبے کے مختلف علاقوں میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات زور و شور سے جاری ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تقریبات کی تصاویر شئیر کرکے صوبائی حکومت کے احکامات کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔