خیبر پختونخوا
آج سے مارکیٹس،شاپنگ مالز اور ریسٹورینٹس، کل سے ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں آج صبح نو بجے سے مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور ریسٹورینٹس جبکہ پیر کی صبح سے بین الاضلاع ٹرانسپورٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبہ بھر کو جزوی طور پر لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق پشاور سمیت پورے صوبے میں مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور ریسٹورینٹس 24 مارچ منگل کے روز تک بند رہیں گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورینٹس سے ڈیلیوری کی سہولت دستیاب ہو گی جبکہ بندش کا اطلاق اشیاء خوردونوش اور ادویات کی دکانوں پر نہیں ہو گا۔
ایک دوسرے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پیر کے صبح 9 بجے سے صوبے کے تمام اضلاع کے درمیان چلنے والی مسافر گاڑیوں کی امدورفت بھی ایک ہفتے تک بند رہے گی