قومی

کورونا کا ڈر: پاکستان ریلوے کا مزید 22 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان

 

پاکستان ریلوے نے کوروناوائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کے تحت مزید  11 روٹس پر ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان ریلوے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی 22 ٹرینیں بند کی جارہی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ موہن جوداڑو، تھل ایکسپریس، ماروی پسنجر، موسیٰ پاک، چناب ایکسپریس، فیصل آباد ایکسپریس، ثمن سرکار اور فیصل ایکسپریس کو کو رونا وائرس کے خدشے پر بندکیا جارہا ہے۔

خیال رہےکہ اس سے قبل وزیر ریلوے نے 6 روٹس پر چلنے والی 12 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ریلوے کی مختلف روٹس پر 134 ٹرینیں چلتی تھیں جن میں سے 34بند جب کہ باقی 100رواں دواں رہیں گی۔

 دوسری جانب پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 519 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے دو کا تعلق خیبرپختونخوا سے جبکہ ایک کا تعلق کراچی سے ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button