انٹرٹینمنٹخیبر پختونخوا

مینا شمس کا دلہا کون بنے گا؟

ناہید جھانگیر

پشتو ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور معروف ٹی وی میزبان مینا شمس کہتی ہے کہ شادی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں اور جب کروں گی تو سب کو پتہ چل جائے گا۔

مینا شمس نے شادی کو نصیبوں کا معاملہ کہہ کر بتایا ہے کہ بندہ جتنا بھی شادی کے لئے بھاگ دوڑ کریں لیکن ہوتی تب ہی ہے جب قسمت میں لکھا ہوگا۔

چارسدہ میں پیدا ہونے والی مینا شمس اپنی شوق کی وجہ سے شوبز میں آئی۔ انکا تعلق اخونزادہ خاندان سے ہیں لیکن پلی بڑھی پشاور میں ہیں۔

ٹی وی پر آنے کا شوق مینا شمس کو بچپن سے ہی تھا جب وہ اپنی دور کی رشتہ دار مشہور اداکارہ ثروت علی کو نہ صرف ڈراموں میں دیکھتی تھی بلکہ ان کے ساتھ کبھی کبھار پی ٹی وی بھی جاتی تھی۔

مینا شمس نے کہا  ‘آج سے 18 سال پہلے کی بات ہے کہ ایک دن ثروت علی کے ساتھ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے لئے گئ تھی کہ پی ٹی وی کے پروڈیوسراورنگزیب آفریدی نے انکو ایک ہندکو ڈرامے کی پیشکش کیں جو زندگی کے نام سے تھی۔ اورنگزیب آفریدی نے کہا کہ مینو ڈرامہ میں کام کرنا چاہتی ہیں ؟ میں نے حامی بھری لیکن یہ بھی کہا کہ میں پشتو سپیکر ہوں اور یہ ڈرامہ ہندکو میں ہے تو پھر کرنا مشکل ہوگا۔ لیکن بعد میں وہ سکرپٹ اسطرح سے ترتیب کیا گیا جس میں مجھے بیرونی ملک سے آئی ہوئی ایک لڑکی کا رول دیا گیا جو ہندکو ٹھیک طرح سے نہیں بول سکتی تھی’۔

مینا شمس شوبز میں اپنی رشتہ دار مشہور اداکارہ ثروت علی کی بدولت آئیں۔

مینا نے وہاں سے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر یہ سلسلہ چلتا رہا۔ اس دور میں صرف پی ٹی وی ہی ہوتا تھا جہاں اپنا نام کمانا بہت مشکل تھا کیونکہ ان دنوں پی ٹی وی سے بہت قابل لڑکیاں  کام کررہی تھیں جس میں نجیبہ فیض اور ثروت علی سمیت کئی اہم نام تھے۔ مینا نے کہا کہ کہ شروع کیرئیر کے آغاز میں بہت معمولی رولز ملتے تھے لیکن  وقت کے ساتھ ساتھ اپنی اہلیت کی بنیاد پر لیڈ اور سپورٹ رول تک پہنچ گئی جس میں 5سے 6 سال لگے۔

پی ٹی وی سے اہم ڈرامے جس سے مینا شمس نے نام کمایا اس میں ستڑی لارہ، منڑی پہ شمار،داغونہ قابل ذکر ہیں۔

مینا شمس سمجھتی ہیں کہ ان کو اداکاری سے زیادہ شہرت ٹی وی شوز کی میزبانی سے ملی میں خیبر ٹی وی سے پچھلے 6 سال سے چلنے والا ‘شینو مینو’ شو سرفہرست ہے۔ اس شو میں مینا شمس کے ساتھ معروف کامیڈین سید رحمان شینو بھی میزبانی کے فرائض سرانجام دیتا ہے اور شو کا نام بھی دونوں میزبانوں کے ناموں کی مناسبت سے رکھا گیا ہے۔

مینا شمس نے بے شمار ایوارڈ جیتے جس میں پی ٹی وی سے بہترین اداکارہ ایوارڈ،اے وی ٹی خیبر سے بھی بیسٹ اداکارہ ایوارڈ،  بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ،امن باچا خان ایوارڈ،ڈائریکٹریٹ آف کلچر ایوارڈ،شمشاد ٹی وی سے بیسٹ اداکارہ ایواڑد شامل ہیں۔

مینا شمس کو سب سے زیادہ شہرت ‘شینو مینو’ ٹی وی شو سے ملی

مینا شمس کے مطابق کسی بھی شعبے میں ملازمت اختیار کرنے کے لئےاپنے گھر والوں کا سپورٹ لازمی ہوتا ہے اسی طرح انکو بھی اپنے بھائی بہین اور والدہ سے سپورٹ ملی لیکن دوسرے رشتہ داروں نے کافی تنقید کا نشانہ بنایا کہ پڑھ لکھ کر ڈراموں میں کام کریں گی، وہ اخونذادہ ہیں انکے مزار ہیں اور لوگ بہت عقیدت سے انکی زیارت کرنے آتے ہیں اور ساتھ میں انکو بھی بہت عزت دیتے ہیں لیکن اگر مینا ڈراموں میں کام کریں گی تو یہ خاندان کا نام ڈبو دے گی۔

لیکن مینا شمس نے ایک دفعہ جو فیصلہ کیا اس پر ڈٹی رہی اور آج نہ صرف خیبر پختونخوا میں بلکہ دنیا بھر میں جہاں بھی پشتون ہیں ان کے نام سے نہ صرف واقف ہیں بلکہ انکے فین بھی ہیں۔

مینا نے اس دن سے تھان لیا تھا جس دن سے وہ شوبز میں آئی کہ وہ پختون رسم ورواج کے اندر رہ کر کام کریں گی اور اپنی ثقافت کے دائرے میں رہ کر نام بنائے گی اور اپنے ارادے پر وہ ابھی تک قائم ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button