قبائلی اضلاع

کورونا کے ایک مشتبہ مریض نے بس کے 64 مسافروں کو قرنطینہ میں ڈال دیا

 

کراچی سے آنے والے بس میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریض نے پورے بس کے مسافروں کو قرنطینہ میں ڈال دیا۔ ڈی سی باجوڑ کے مطابق بس میں کراچی سے باجوڑ سفر کرنے والے عبداللہ نامی شخص میں کورونا وائرس کے اثرات کی موجودگی کی وجہ سے اس کو مشکوک قرار دے دیا اور متاثرہ شخص کو مردان میں سکینگ کے بعد اتار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بس مسافروں کو باجوڑ پہنچنے کے بعد ڈسٹرک ہسپتال خار کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیاگیا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شخص کے ٹیسٹ ریزلٹ آنے تک بس کے تمام افراد ڈسٹرکٹ ہسپتال میں رہنگے۔

کورونا کا مشتبہ کیس سامنے آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد عثمان محسود نے ہنگامی پریس کانفرنس کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے آنے والے مسافر بس میں عبداللہ نامی نوجوان میں کورونا وائرس کی سکریننگ کرنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے داخلی وخارجی راستوں پر سکریننگ کے انتظامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی سے آنے والے مسافر بس میں عبداللہ نامی شخص میں کورونا وائرس کے علامات نظر آئے جس کے بعد بس میں سوار 64 مسافروں کو سکریننگ کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا گیاہے۔اس موقع پر ڈی ایچ او اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار محمد عدنان نے کہا کہ فی الحال محکمہ صحت نے تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کیئے ہیں اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال پر ہسپتال میں ائسولیشن وارڈ بھی مختص کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ باجوڑ میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے اور ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی بھی لگا دی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button