بین الاقوامی
کورونا وائرس: سعودی عرب نے انٹرنیشنل فلائٹ اپریشن 2 ہفتوں کے معطل کردیا
کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سعودی عرب نے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن 2 ہفتوں کے لیے معطل کردیا ہے۔
سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن 2 ہفتوں کے لیے معطل کردیا ہے جس کا اطلاق سعودی وقت کے مطابق آج 11 بجے سے ہوگا۔
سعودی حکومت کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق فلائٹ آپریشن کی معطلی کے باعث سعودی عرب نہ پہنچنے والے تمام سعودی اور غیر ملکی شہریوں کی غیر حاضری کو غیر معمولی سرکاری چھٹیوں میں شمار کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیش نظر عمرہ زائرین اور سیاحتی ویزے پر مملکت آنے والے افراد کا داخلہ بھی عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔