بین الاقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا ٹسٹ کا نتیجہ آگیا

مزاحمت اور کئی بار انکار کے بعد بالآخر امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کو کورونا وائرس کے ٹسٹ کروانے پڑے اور خوش قسمتی سے ان کے نتائج منفی آئے ہیں۔

امریکی صدر نے چند دن پہلے برازیل کے ایک وفد سے ملاقات کی تھی جن کے تین افراد میں بعد میں کورونا وائرس کے ٹسٹ مثبت آئے تھے۔ کورونا وائرس کے متاثرہ افراد سے ملاقات کے باوجود امریکی صدر نے خود کو دوسرے لوگوں سے الگ کرنے اور اپنا ٹسٹ کرانے سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ ان میں ایسی کوئی علامات ہی ظاہر نہیں ہوئیں۔

لیکن گزشتہ روز انہوں نے کہا تھا کہ وہ بھی اپنا ٹسٹ کرائیں گے اور امریکی میڈیا کے مطابق جمعے کے دن ان کے ٹسٹ کئے گئے ہیں جو کہ منفی آئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button