ضلع خیبر سمیت خیبر پختونخوا میں ایک ہی دن 13 پولیو کیسز کی تصدیق
خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر سمیت دیگر اضلاع سے مجموعی طور پر 13 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد گزشتہ دو ماہ کے دوران پولیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر فار پولیوکی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ روز 13 مارچ کو صرف ضلع خیبر سے 7 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز دیگر کیسز لکی مروت، مردان، لوئر دیر اور نوشہرہ سے بالترتیب ایک، ایک پولیو کا کیس بھی رپورٹ ہوا ہے اس کے علاوہ باجوڑ اور بنوں سے بھی ایک، ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر فار پولیو کے مطابق ان کیسز کے بعد کے پی میں پولیو وائرس کے ٹائپ 2 کے کیسز کی تعداد 24 ہوگئی ہے، کے پی میں پولیو وائرس کے ٹائپ ون کے کیسز بھی 15 ہیں۔
یاد رہے کہ 27 فروری کو بھی کے پی سے پولیو کے تین کیسز سامنے آئے تھے جو پشاور، خیبر اور باجوڑ سے رپورٹ ہوئے تھے۔
23 فروری کو 5 کیسز کی تصدیق ہوئی تھی، جن میں 4 خیبر اور ایک نوشہرہ سے رپورٹ ہوا تھا جبکہ پنجاب سے ایک کیس راولپنڈی میں سامنے آیا تھا۔
پولیو کے کیسز کی زیادہ تعداد خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوئی جہاں 8 فروری کو پشاور، خیبر اور باجوڑ سے ایک، ایک کیس کی تصدیق کی گئی تھی جو رواں برس سامنے آنے والے پہلے کیسز تھے۔
واضح رہے کہ پولیو وائرس کی 3 اقسام ہیں جنہیں ٹائپ ون، ٹائپ ٹو اور ٹائپ تھری کہا جاتا ہے۔
یہ بھی خیال رہے کہ اس سے قبل اطلاع یہ تھی کہ سندھ اور خیبر پختونخواہ میں پولیو کے مزید دو نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل علاقہ نیکی خیل میں 3 سالہ بچی فریحہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایف ایس ایم او ڈاکٹر عثمان کے مطابق متاثرہ بچی کو انسداد پولیو قطرے پلائے گئے تھے۔
نیا کیس سامنے آنے بعد رواں سال خیبر پختونخوا میں پولیو سے متاثر بچوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے جس میں لکی مروت سے11، ٹانک سے 2 اور کرک، جنوبی وزیرستان اور ضلع خیبر سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
دوسری جانب سندھ میں بھی پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آگیا ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کے مطابق نوشہروفیروز میں چارسالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
متعلقہ خبریں:
پولیو کے وار جاری، لنڈی کوتل کے دو بچوں میں وائرس کی تصدیق
‘پاکستان میں پولیو افغانستان کی جانب سے پھیل رہا ہے’
بلوچستان سے سال کا پہلا، خیبر پختونخوا سے تیسرا پولیو کیس رپورٹ
یوماسید دھرنا کے شرکاء کی انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کی دھمکی
رواں سال سندھ میں اب تک پولیو وائرس سے 8 بچے متاثر ہوئے ہیں ۔ رواں سال کےدوران ملک میں پولیو کے کل کیسز کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔ حالیہ مہینوں میں پولیوویکسین کے خلاف پھیلائے جانے والے مسلسل پروپیگنڈے اور افواہوں کی وجہ سے پولیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ سال 2020 کا دوسرا اور صوبہ سندھ میں رواں برس کا پہلا پولیو کیس سامنے آ گیا، ٹنڈو الہ یار کی 7 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹنڈو الہ یار کی 7 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو رواں برس ملک میں دوسرا پولیو کیس ہے، اس سے قبل صوبہ خیبر پختونخواہ میں سال 2020 ء کا پہلا پولیو کیس سامنے آیا تھا۔
قبل ازیں 12 مارچ کو بھی خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید 2 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد رواں سال صوبہ میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 15 جبکہ ملک بھر میں 29 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ پولیو کے خاتمے کی عالمی مہم 1988 میں شروع ہوئی تھی اب دنیا سےیہ بیماری خاتمے کے قریب ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان پولیو وائرس سے متاثرہ افغانستان اور نائیجیریا کے ساتھ دنیا کے صرف تین ممالک میں سے ایک ہے۔ نائیجیریا میں گزشتہ تین سال سے کوئی نیا کیس سامنے نہیں ہےجس کے بعد اسے پولیو سے پاک ملک کے طور پر جلد ہی تصدیق کردی جائے گی۔
یہ بھی یاد رہے کہ ملک میں سال 2019 سے اب تک 140 پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر کیسز خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوئے تھے۔