ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں خالی اسٹیڈیمز میں مدمقابل تھیں جبکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کرکٹ میچ شائقین کے بغیر ہوا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 5 ویں ایڈیشن کے 27 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دے دی۔
ملتان نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دیا تاہم پشاور کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 151 رنز بناسکی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز روحیل نذیر ذیشان اشرف نے کیا تاہم اوپننگ جوڑی ٹیم کو بڑی پارٹنرشپ دینے میں ناکام رہے اور 32 کے مجموعی اسکور پر روحیل نذیر 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ذیشان اشرف، خوشدل شاہ اور شان مسعود کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔
ذیشان اشرف 52، خوشدل شاہ 30 اور شان مسعود 28 رنز بناکر نمایاں رہے، پشاور زلمی کے راحت علی نے 3، حسن علی، محمد عامر خان اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پشاور کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بناسکی اور 3 رنز سے میچ ہار گئی۔
پشاور کی جانب سے امام الحق 56 اور شعیب ملک 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ملتان کی طرف سے سہیل تنویر نے 3 اور علی شفیق نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں ٹاس جیتنے کے بعد وہاب ریاض کا گفتگو میں کہنا تھا کہ پلیئنگ الیون میں کوئی بھی غیرملکی کھلاڑی شامل نہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں خالی اسٹیڈیمز میں مدمقابل تھیں جبکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کرکٹ میچ شائقین کے بغیر ہوا۔
کورونا وائرس کے باعث اسٹیڈیمز میں شائقین کا داخلہ مکمل طور پر بند کیا گیا ہے۔