خیبرپختونخوا کے تعلیمی ادارے 15 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ
یہ فیصلہ خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس کے دوران ہوا جس کے مطابق تمام ہاسٹلز بھی بند رہیں گے جبکہ تمام فیسٹیول اور جیلوں میں ملاقاتیں معطل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کے پیش نظر خیبرپختونخوا کابینہ نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے 15 روز کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
یہ فیصلہ خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس کے دوران ہوا جس کے مطابق تمام ہاسٹلز بھی بند رہیں گے جبکہ تمام فیسٹیول اور جیلوں میں ملاقاتیں معطل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق سیاسی اور پبلک اجتماعات پر پابندی اور وزیراعلیٰ محمود خان کا جلسہ سوات معطل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
KP government has decided closure of all schools and hostels for 15 days and postponement of board exams due to fear of #coronavirus spread in the province. @Jhagra#CoronaVirusPakistan #CoronaOutbreak #CoronavirusPandemic #CoronaVirusUpdate @KPKUpdates @WomensKpk @KPKEDUPLUS pic.twitter.com/hO8ZUIocGi
— Tribal News Network (@TNNEnglish) March 13, 2020
حکام نے بتایا کہ عوام سے شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کم کرنے کی ہدایت کی جائے گی جبکہ طورخم بارڈ سے متعلق فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
دوسری جانب لوئر دیر میں بھی کورونا وائرس پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کو 15دنوں کے لئے بند جبکہ جماعت نہم اور دہم کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظرسندھ حکومت نے بھی تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے