شمالی وزیرستان کے ٹرانسپورٹرز کا اتوار کو احتجاج کا اعلان
آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن شمالی وزیرستان کے صدر نورعلی خان نے نقصانات کے معاوضے نہ ملنے کے خلاف اتوار کے روز میرانشاہ میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کردیا.
اس موقع پر آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن شمالی وزیرستان کے جنرل سیکرٹری پیر سید ولی شاہ بھی موجود تھے.
اُنہوں نے موجودہ حکومت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہم نے آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے قربانیاں دے کر محب وطن ہونے کا ثابت دیا لیکن ہمیں قربانیوں کا صلہ ہمیں نظر انداز کرکے دیا جارہا ہے ہم نے اس وقت کیلئے قربانیاں دی تھیں کہ ہمیں نقصان دیا جائے گا.
نور علی خان نے کہا کہ بہت پرامن احتجاجی مظاہرے کئے مگر آج تک نقصان کا ازالہ نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں:
زمرد کی کان اور غیر قانونی لیز، باجوڑ کے قبائل کا احتجاج
‘یو ماسید’ دھرنا کے شرکاء آخر چاہتے کیا ہیں؟
یو ماسید کے بعد یو وزیر دھرنا! ماجرا کیا ہے؟
اُنہوں نے دھمکی دی کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو غلام خان کی اہم شاہراہ بند کرکے پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔
یاد رہے کہ آل بارگین ایسوسی ایشن شمالی وزیرستان کے عہدیداروں نے نقصانات کے معاوضے نہ ملنے کیخلاف غلام خان کی اہم شاہراہ، وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا اور بنی گالہ میں دھرنا دینے کے ساتھ پولیو مہم سے بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دی تھی۔