کھیل

27 مارچ تا 9 اپریل، اسلام آباد میں گلوبل زلمی کا میلہ سجے گا

محمد عامر صدیق آسٹریا سے

آسٹرین زلمی کرکٹ کلب کے چیئرمین صلاح الدین آفریدی کے ساتھ عاصم اینڈ سنز آسٹریا کے چیئرمین عاصم نوید کا گلوبل زلمی ٹورنامنٹ پاکستان سپانسر کرنے کے سلسلے میں ایگریمنٹ، آسٹریا کے شہر ویانا میں آسٹرین زلمی کرکٹ کلب کے چیئرمین صلاح الدین آفریدی سے گلوبل زلمی ٹورنامنٹ پاکستان سپانسر کے سلسلے میں رٹز کارلٹون فائیو اسٹار ھوٹل ویانا میں خصوصی میٹنگ کی گی جس میں چیرمین صلاح الدین آفریدی کے ساتھ عاصم اینڈ سنز آسٹریا کے چیرمین عاصم نوید کا گلوبل زلمی ٹورنامنٹ پاکستان اسپانسر کرنے کے سلسلے میں ایگریمنٹ پر دستخط کیے گئے۔

گلوبل زلمی کا حالیہ ایونٹ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مارچ کو آرگنائز کیا جا رہا ہے جس میں پوری دنیا سے 16 ٹیمیں شرکت کریں گی، اس ایونٹ کے بارے میں تفصیل کے ساتھ بتایا گیا، آسٹرین زلمی ٹیم چوبیس مارچ کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگی اور ٹورنامنٹ 27 مارچ سے لے کر 9 اپریل 2020 تک اسلام آباد میں ہو گا۔

اس موقع پر عاصم نوید نے کھلاڑیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریا میں آسٹرین زلمی کرکٹ ٹیم نے کرکٹ کے فروغ کے لئے جو کوششیں کی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں، موجودہ کرکٹ کو غیر سیاسی بنانے کی ضرورت ہے، ہم سب کو چاہیے کہ سیاست سے بالا تر ہو کر کرکٹ کے فروغ کے لئے اپنا اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹرین زلمی کرکٹ ٹیم پاکستان اور آسٹریا کی دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط کرے گی، عاصم نوید نے کہا کے میرا مکمل تعاون آسٹرین زلمی ٹیم کے ساتھ ہے۔

خیبر خان زلمی کرکٹ کلب کے کپتان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس دفعہ ہماری ٹیم نے کافی تیاری کی ہے اور انشاءاللہ ٹورنامنٹ جیت کر آیئں گے۔

ایگریمنٹ کے وقت زلمی کرکٹ کلب آسٹریا کے کپتان خیبر خان، محمد عامر صدیّق اور محمد آفتاب سیفی عظیمی بھی موجود تھے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button