بارگین ایسوسی ایشن وزیرستان کی بنی گالہ میں دھرنا، پولیو بائیکاٹ کی دھمکی
آل بارگین ایسوسی ایشن شمالی وزیرستان کے عہدیداروں نے نقصانات کے معاوضے نہ ملنے کیخلاف غلام خان کی اہم شاہراہ، وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا اور بنی گالہ میں دھرنا دینے کے ساتھ پولیو مہم سے بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دے دی۔
شمالی وزیرستا ن آل بارگین ایسوسی ایشن کے صدر سید جمال، میرانشاہ کے صدر ملک تحصیل خان، نائب صدر رضوان اللہ اور ملک حق نواز نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے باعث 70 سے زائد موٹرکار بارگین کے مالکانوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے اور آپریشن میں ان کی ہزاروں گاڑیا ں تباہ ہو چکی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم نے نقصانات کے ازالے کیلئے صوبائی اسمبلی کے ممبران تک اپنی فریاد پہنچائی ہے مگر اب تک مسئلہ جوں کا توں ہے، حکو مت نے ہمیں نظر انداز کیا ہے مگر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے اور اپنے حقوق چھین کے لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
زمرد کی کان اور غیر قانونی لیز، باجوڑ کے قبائل کا احتجاج
‘یو ماسید’ دھرنا کے شرکاء آخر چاہتے کیا ہیں؟
یو ماسید کے بعد یو وزیر دھرنا! ماجرا کیا ہے؟
بنوں میں میر علی کے تاجر برسر احتجاج کیوں؟
اُنہو ں نے کہا کہ سوات کی طرح ہمیں بھی نان کسٹم پیڈ گاڑیو ں کو استعمال کرنے کی اجازت دی جائے اور میرانشاہ اور میرعلی کو ٹیکس فری زون قرار دیا جا ئے اور غلام خان چیک پوسٹ کا عملہ سیدگئی چیک پوسٹ پر تعینات کیا جائے، ہمیں نقصانات کا معاوضہ دیا جائے بصورت دیگر غلام خان کی اہم شاہراہ ،وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا اور بنی گالہ میں دھرنا دینے کے ساتھ سا تھ پولیو مہم سے بائیکاٹ کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 28 فروری کو بھی شمالی وزیرستان کی موٹرکار بارگین ایسوسی ایشن نے نقصانات کا معاوضہ نہ ملنے کے خلاف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہاؤس کے سامنے اور پاک افغان شاہراہ پر دھرنا دینے کی دھمکی دی تھی۔