خیبر پختونخوا

مردان: مکان کی چھت گرنے سے تین بھائی جاں بحق چار زخمی

 

مردان میں مکان کی چھت گرنے سے تین بہن بھائی جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ون ون ٹوٹو کے مطابق تخت بھائی کے علاقہ سرور آباد جلالہ میں ڈرائیور دوست محمد کے مکان کی چھت گرگئی۔

ملبے تلے 8 افراد دب گئے جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ریکوری ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122 ٹیم نے 5 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا جبکہ 3 کمسن بچے موقع پر جان بحق ہوگئے۔

ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے تخت بھائی ٹی ایچ کیو ہسپتال  منتقل کردیا۔

حادثے کے شکار جاں بحق 8 سالہ فائزہ 3 سالہ ثناء شیر خوار وقاص اور معمولی زخمی  12 سالہ نعمت ، 7 سالہ صباء، 2 سالہ آسمہ اور شدید زخمی 6 سالہ عباس آپس میں بہن بھائی ہیں جبکہ ان کی والدہ 50 سالہ مسماۃ بصیرت بی بی بھی معمولی زخمیوں میں شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button