بین الاقوامی

دہلی فسادات: ’ہمیں مسلمان ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا‘

جب خورشید نے دروازہ کھولا تو ان کے جلے ہوئے گھر کے اندر سے ابھی تک تپش محسوس ہو رہی تھی۔ ان کی ہتھیلیاں اپنے خاکستر گھر سے باقی ماندہ سامان اٹھاتے ہوئے راکھ سے بھری ہوئی تھیں۔

خورشید کا گھر مسلمانوں کے ان آٹھ گھروں میں شامل تھا جن کو دہلی کے اس محلے میں ہندو بلوائیوں نے منگل کی سہ پہر اس وجہ سے نشانہ بنایا کیوں کہ وہ مسجد کے نزدیک تھے۔ ہندو اکثریتی محلے میں بلوائیوں نے مسلمانوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی، یہاں لوٹ مار کی اور پھر انہیں نذر آتش کر دیا۔ مسجد پر بھی حملہ کیا گیا جو گذشتہ تین روز سے جاری مذہبی فسادات کی ایک کڑی تھی جس میں اب تک 24 افراد مارے جا چکے ہیں۔

اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں: 400 بلوائیوں کا جتھا منگل کی صبح اشوک نگر پہنچا اور انہوں نے مسلمانوں کی املاک پر حملے شروع کر دیے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button