متفرق

سکاٹ لینڈ، دنبے کو مُکا مارنے پر کسان 715 ڈالر جرمانہ

 

سکاٹ لینڈ میں دنبے کے منہ پر مُکا مارنے والے کسان پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 59 سالہ ولیم براؤن نامی کسان پر سکاٹ لینڈ کے جانوروں کی صحت اور بہبود ایکٹ 2006 کے سیکشن 19 کے تحت 715 ڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا۔

کسان پر اس وقت جرمانہ عائد کیا گیا جب اس نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے  اپنے فارم میں دو دنبوں کو مُکا مارا تھا۔ اس ضمن میں جانوروں پر مظالم کے خلاف سرگرم سکاٹش سوسائٹی (ایس پی سی اے) کی جانب سے تحقیقات کی گئی تھیں۔

سکاٹش ایس پی سی اے کے چیف انسپکٹر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ یہ جرمانہ ایک انتباہ کا کام کرے گا کہ جانوروں کے ساتھ اس طرح کا طرز عمل ناقابل قبول ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button