کھیل

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پی ایس ایل میں کم بیک، ملتان سلطان کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی

پی ایس ایل کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے 165 رنز کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور مطلوبہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ہدف کے تعاقب میں کولن منرو اور رونکی نے 92 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کرکے ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کیا، منرو نے 32 گیندوں پر 50 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

اوپنر لوک رونکی 74 رنز پر فتح کے قریب پہنچ کر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 2 چھکے اور 9 چوکے بھی لگائے جب کہ ملان 35 اور انگرم 1 اسکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سلطانز کے بولر کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، شاہد آفریدی اور محمد الیاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دی.اوپنر شان مسعود اور ونسے نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 41 رنز جوڑے، پہلی وکٹ گرنے کے بعد بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی اور وقفے وقفے سے وکٹیں‌ گرتی رہیں.

مڈل آرڈر بیٹسمین ذیشان اشرف نے ڈٹ کا مقابلہ کیا اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کر کے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، ذیشان اشرف کے 50 رنز کی بدولت سلطانز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 164 کرنے میں کامیاب رہی.

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد بٹ نے سب سے زیادہ 4 کھلاڑیوں‌ کو آؤٹ کیا جب کہ فہیم اشرف نے 2، عاکف جاوید اور محمد موسیٰ‌ نے ایک ایک وکٹ‌ حاصل کی.

ٹاس کے موقع پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ پچ میں نمی ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے،ہمیں تینوں شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے، کوشش کریں گےاچھی کارکردگی دکھائیں۔

ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ میں بھی پہلےبولنگ کرناچاہتا تھا، کل ہم نےبہت اچھی فیلڈنگ اوربولنگ کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button