بونیر: ماربل کان میں سلائیڈنگ، 30 سے زائد مزدور ملبے تلے دب گئے
بونیر میں ایک ماربل کان میں سلائیڈنگ کے نتیجے میں 30 سے زائد مزدور ملبے کے نیچے دب گئے ہیں جن میں سے نو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آٹھ افراد کو زخمی حالت میں بھی نکال لیا گیا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق یہ واقعہ دوپہر کے وقت بامپوخہ میں پیش آیا ہے اورجائے واقعہ پر امدادی کاروائیاں جاری ہے جسمیں نزدیک گاوں کے لوگ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار شامل ہے۔
اطلاعات کے مطابق جس جگہ پر واقعہ رونما ہوا ہے یہ ماربل کا کان کافی عرصے سے بند پڑا تھا اور نزدیک اور کانوں کے مزدور یہاں پر کھانے کیلئے ایک ہوٹل میں جمع ہوتے تھے اور اس دوران اچانک پہاڑ کا ایک پڑا حصہ گر پڑا۔
مجموعی طور پر ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں آٹھ زخمی مزدور پہنچائے گئے جن میں سے تین کو تشویش ناک حالت میں پشاور منتقل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کان کے قریب تر ہسپتال آر ایچ سی جوڑ بھی زخمیوں کو پہنچایا گیا۔
ڈپٹی کمشنر بونیر خالد خان خود موقع پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کاروائیوں کی خود نگرانی کررہے ہیں، مقامی لوگوں نے صوبائی حکومت اور ریسکیوں اداروں سے امداد کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ بونیر میں ریسکیو ون ون ٹوٹو نہیں ہے اور سوات سے ریسکیو ٹیمیں بونیر کی طرف آرہی ہے۔