قبائلی اضلاع

‘شمالی وزیرستان میں تباہ شدہ گاڑیوں کے مالکان کو نقصانات کا معاوضہ دیا جائے’

 

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے گاڑیوں شوروم مالکان نے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعے کے روز میرانشاہ پریس کلب میں گاڑیوں شوروم ایسوسی ایشن کے صدر محمد دوست خان، جنرل سیکرٹری حضرت اللّٰہ، حاجی گل روف خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے اعلان کے بعد جس طرح گهروں میں لوگوں اور بازار کے دکانداروں نے سامان چهوڑا اس طرح میرانشاہ اور میرعلی کے تقریبا 50 کے قریب گاڑیوں کے شوروم تهے جس میں سینکڑوں گاڑیاں موجود تهی وہ بھی یہاں ویسے ہی چھوڑ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے بال بچوں کو بحفاظت نکال کر ملک کے دوسرے علاقوں میں متاثرین بن گئے،  3 سال بعد جب واپسی ہوئی تو نہ تو میرانشاہ اور میرعلی بازار باقی تھے اور نہ ہی گاڑیوں کے شوروم. حکومت نےدوبارہ آباد کاری پالیسی کے تحت میرانشاہ اور میرعلی کے مارکیٹ مالکان اور تاجر برادری کو نقصانات کا معاوضہ ادا کیا لیکن ہمیں کچھ نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ ہم شوروم مالکان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں بھی تباہ شدہ گاڑیوں کے نقصانات کا معاوضہ دیا جائے بصورت دیگر اسلام آباد کے ڈی چوک میں دھرنا شروع کردیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button