کھیل
‘خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی پی ایس ایل میچز کرانے کا حکم دیا جائے’
پاکستان سپر لیگ کے میچز بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں نہ کرائے جانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
عبد الجلیل خان مروت نے دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ خِیبرپختونخوا کے عوام بھی قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ہوم گراؤنڈ میں دیکھنا چاہتے ہیں، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چیمپئن ہیں لیکن اس کے باوجود پشاور اور بلوچستان میں ایک میچ بھی نہیں ہو رہا۔
درخواست گزار نے کہا ہے کہ اس لیے پی سی بی کو بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں بھی میچز کا انعقاد کروائے جانے کا حکم دیا جائے۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 5 واں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوگا اور تمام میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔