متفرق

ویلینٹائن ڈے کے موقع پرکالج کی طالبات کا پسند کی شادی نہ کرنے کا حلف

 

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ایک گرلز کالج کی طالبات نے ویلنٹائن ڈے پر پسند کی شادی کرنے کے خلاف انوکھا حلف اٹھالیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہیلا آرٹس اینڈ کامرس کالج کی طالبات نے عہد کیا کہ اب وہ کسی سے محبت کریں گی، نہ کسی سے تعلق جوڑیں گی اور نہ ہی پسند کی شادی کریں گی۔ طالبات نے عہد کیا کہ وہ اپنے والدین پر مکمل بھروسہ کرتی ہیں اور وہ کسی ایسے شخص سے بھی شادی نہیں کریں گی جو جہیز لینےکا مطالبہ کرے۔

اس حوالے سے ایک طالبہ کا کہنا تھاکہ ’ہم جس سے بھی محبت کریں وہ اچھا اور خودمختار ہونا چاہیے اور محبت کے معاملے میں والدین کی رہنمائی لینا ہمیشہ بہتر ثابت ہوتی ہے‘۔ ایک اور طالبہ نے کہا’میرا ماننا ہے کہ شادی کے لیے والدین کا فیصلہ کافی ہوتا ہے کیونکہ وہ ہماری پسند نا پسند سب جانتے ہیں‘۔

طالبات کے اس عہد سے متعلق مہاراشٹرا کی ویمن اور چائلڈ ڈویلپمنٹ کی وزیر نے کہا کہ طالبات کو یہ حلف لینا ضروری تھا کیونکہ کالج نے یہ اقدام حال ہی میں ضلع وردھا میں پیش آنے والے واقعے کے باعث اٹھایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع وردھا میں 24 سالہ لیکچرار کو محبت کا دعویٰ کرنے والے ایک لڑکے نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے آگ لگا دی تھی جس کے باعث ان کا جسم 40 فیصد جھلس گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button