خیبر پختونخوا
’ہیلو میں وزیراعلیٰ محمود خان بول رہا ہوں‘
’یوسف خان صاحب کیا حال ہے۔ میں کہہ رہا تھا کہ آپ نے زمین کا ایک انتقال درج کیا ہے اس میں کسی پٹواری نے رشوت یا جیب کے لیے تو کچھ نہیں مانگا ہے۔ آپ مطمئن ہیں کہ کام ٹھیک ہوا ہے؟‘
یہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ایک شہری سے ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو ہے، جب وہ اپنے پٹوار خانے میں ایک کام کے سلسلے میں ان سے یہ معلومات حاصل کر رہے تھے کہ آیا ان کا کام درست طریقے سے ہوا ہے یا نہیں۔
وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان عوام سے براہ راست رابطہ کرتے ہیں اور پٹوار خانوں اور تھانوں سے رجوع کرنے والے لوگوں سے ٹیلیفون پر سہولیات کی فراہمی کے بارے میں معلوم کرتے ہیں۔
اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں: کچھ لوگوں نے اس کا مذاق اڑایا، جن کے خیال میں یہ سب کچھ ایک پبلسٹی سٹنٹ ہے۔