آپریشن سے متاثرہ جنوبی وزیرستان کے 9 دیہاتوں کیلئے سروے ٹیمیں تشکیل
خیبر پختونخوا حکومت کی خصوصی ہدایت پر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے سٹیزن لاسز کمپنسیشن پروگرام ( سی ایل سی پی) کے تحت جنوبی وزیرستان کے متاثرین کے موجودہ حالات کے پیش نظر مجموعی طور پر مزید ایک ارب 10 کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کو امدادی چیکس حو الے کئے۔
ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے مطابق یہ فنڈز ان متا ثرین میں تقسیم کئے جائیں گے جن کا سروے مکمل ہو چکا ہے جبکہ 9 ایسے گاؤں (ان ٹچ) جہاں سروے نہیں کیا گیا وہاں بھی سروے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
اسی سلسلے میں چھ خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جس میں 2 مانیٹر نگ ٹیمیں خصوصی طور پر شامل کی گئی ہیں جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے خصوصی طور پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان تعینات کر دیا گیا۔
متعلقہ خبریں:
وزیراعلیٰ کا ضلع خیبر سے عوامی رسائی مہم کا باضابطہ آغاز
جنوبی وزیرستان میں بھی صحت انصاف کارڈ کا اجراء
"سالانہ ضم اضلاع کی ترقی پر 100 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے”
’’متاثرین وانا سب ڈویڑن احمدزئی وزیر قبائل کو معاوضہ دو معاوضہ دو‘‘
74719 متاثرہ مکانات کے سلسلے میں عوام کو 24 ارب 42کروڑ روپے کی ادائیگی
یاد رہے کہ اسی سلسلے میں 12 ارب پہلے ہی جاری کر دیے گئے تھے۔