بین الاقوامی
کرونا وائرس سے مزید 97 ہلاکتیں، متاثرین کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی
چین میں کرونا وائرس سے ایک دن میں مرنے والے افراد کی تعداد 97 ہو گئی ہے، جبکہ ملک بھر میں اب تک وائرس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 908 ہو گئی ہے۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں مزید تین ہزار افراد میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 40 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
کمیشن نے روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپ ڈیٹ میں کہا ہے کہ صرف دو روز میں ہیوبی صوبے میں 91 افراد ہلاک ہوئے۔ کرونا وائرس کی وبا اسی صوبے سے پھوٹی تھی۔ دوسرے ملکوں میں اب تک مختلف مقامات پر 350 افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہانگ کانگ اور فلپائن میں وائرس سے متاثر ہو کر ایک، ایک شہری موت کے منہ میں جا چکا ہے۔
اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں: لاکھوں لوگ گھروں میں قید ہو کر رہے گئے ہیں۔