خیبرپختونخوا میں نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کا آغاز اپریل سے ہوگا
خیبرپختونخوا حکومت نے نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کے تحت گھروں کی تعمیر کا سلسلہ اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کا پہلے پروجیکٹ میں جلوزئی ہاوسنگ سکیم نوشہرہ میں کم امدن والے افراد اور سرکاری ملازمین کے لئے گھر بنائے جائیں گے۔
وزیرہاوسنگ ڈآکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ جلوزئی ہاوسنگ سکیم 8633 پلاٹس پر مشتمل ہے جس میں بنیادی انفراسٹرکچر کا ایک بڑا حصہ پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہے ۔
ہاوسنگ کے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جلوزئی سکیم 76 کلومیٹر روڈ نیٹ ورک پر مشتمل ہے جن میں مین روڈز کی پختگی اور انڈر گراونڈ ڈرینیج سسٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بھی کہا کہ جلوزئی ہاوسنگ سکیم میں بجلی کے لئے ایک علٰیحدہ گریڈ سٹیشن قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں الاٹیز کو پلاٹس کے قبضے دئے جائیں گے اور یہ کہ منصوبے کا افتتاح اپریل میں وزیراعلٰی محمود خان کریں گے۔