خیبر پختونخوا

پی ایس ایل فائیو: پشاور زلمی نے اپنی کٹ اور ترانے کا ٹیزر جاری کردیا

 

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی نے پانچویں سیزن کے لیے اپنی کٹ اور ترانے کا ٹیزر جاری کردیا۔ پشاور زلمی کے شعبہ میڈیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پشاور زلمی نے ٹیم کی کٹ کے ساتھ ساتھ ترانے کا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا جس پر مداحوں کے جوش و خروش بھی اضافہ ہوا ہے۔

پی ایس ایل کی سابق چمپیئن ٹیم کے ترانے کے ٹیزر میں سٹار کھلاڑیوں کامران اکمل، حسن علی، وہاب ریاض، امام الحق اور شوبز ستاروں مہوش حیات اور ہانیہ عامر بھی جلوہ گر ہوئی ہیں۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹویٹر پر مداحوں کو اپنے پیغام میں کہا کہ ‘پی ایس ایل فائیو’ کے لیے پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ پشتو کی ایسی منفرد دھن میں بنایا گیا ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں سنی گئی اور یہ ترانہ پی ایس ایل فائیو میں مداحوں کے دل کی دھڑکن اور زبان پر ہوگا۔

سیزن فائیو کے لیے پشاور زلمی نے دو کٹ لانچ کی ہیں، اصل کٹ کے ساتھ ایک متبادل کٹ بھی تیار کی گئی ہے اور اس کو بھی لانچ کیا گیا ہے اور بیان کے مطابق کٹ کو امریکن کمپنی ایلیان کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں پی ایس ایل 2020 کے ترانے کا بھی اجرا ہوا تھا جس میں پاکستان کے معروف گلوکاروں علی عظمت، عارف لوہار، ہارون اور عاصم اظہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل فائیو کا آغاز 20 فروری کو ہوگا اور پہلی مرتبہ لیگ کے تمام میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے جن میں 14 میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور، 9 میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم، راولپنڈی میں 8 اور ملتان میں 3 میچ کھیلے جائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button