خیبر پختونخوا

ہمارے خلاف ٹھیک ٹھاک سازش ہوئی ہے: عاطف خان

 

خیبر پختونخوا کے برطرف کیے گئے سینئیر وزیر عاطف خان اور شہرام ترکئی نے شکوہ کیا ہے کہ ان کے خلاف سازش کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے پروگرام ’آف دا ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عاطف خان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ ان کے خلاف کون سازش کر رہا ہے۔

ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں یقین ہے کہ ان کی برطرفی کے پیچھے کوئی سازش کارفرما تھی تو انہوں نے کہا: ‘میں یہ کنفرم کرتا ہوں کہ سازش ہوئی ہے اور ٹھیک ٹھاک سازش ہوئی ہے لیکن یہ ہمارے خلاف سازش تھی۔’ اتوار کو عاطف خان سمیت وزیر صحت اور وزیر ریونیو کو اچانک صوبائی کابینہ سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے مزید پڑھیں: جو معاملات چل رہے ہیں ان میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا ہاتھ بھی ہو سکتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button