مناہل قتل کیس، متاثرہ خاندان آج بھی انصاف کا منتظر
نوشہرہ میں نو سالہ مناہل سے زیادتی اور بعدازاں قتل کو 13 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے تاہم متاثرہ خادان آج بھی انصاف کی راہ تک رہا ہے۔
نوشہرہ پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مقتولہ کے دادا گل ریحان اور والد شاہ سید کا کہنا تھا کہ ہمار پھول جیسی بچی کو جنسی درندگی کے بعد بیدردی سے قتل کیا گیا جبکہ ہم عدالتوں کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گئے لیکن ہمیں انصاف نہیں ملا۔
مقتولہ کے والد کے مطابق وہ آج بھ انصاف کے منتظر ہیں، اہل علاقہ ان کے خاندان کا مذاق اڑا رہے ہیں کہ انہوں نے قاتل کو معاف کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر 2018 کو پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کو 13 ماہ مکمل ہو گئے، آخر کب قانون بنے گا ایسے درندوں کے لئے جو آئے روز ایک مناہل کو زیادتی کا نشانہ بنا رہے ہیں، وزراء کی جانب سے بار بار وعدے کیے گئے تاہم ایک بھی ایفا نہ ہو سکا۔
متعلقہ خبریں:
مناہل زیادتی کیس، 150 مشکوک افراد کے خون نمونے لیبارٹری ارسال
مناہل کا قاتل گرفتار، میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا
مناہل کے قاتل نے اعتراف جرم کرلیا، 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
بچی کے دادا اور والد نے وزیراعظم سمیت دیگر اعلی حکام سے اپیل کی کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور ملزم کو سرعام پھانسی دی جائے۔