قومی

کراچی، کلفٹن کے قریب گدھوں کے سر اور آلائشیں ملنے کا انکشاف

کراچی کے علاقے کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب گدھوں کے سر اور آلائشیں ملنے کا انکشاف ہوا ہے، کچرا کنڈی میں گدھوں کے سر اور آلاشیں ملی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں گدھے کا گوشت فروخت ہونے لگا یا کوئی اور ماجرہ ہے اس حوالے سے کراچی کے علاقے کلفٹن میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب گدھوں کے سر اور آلاشیں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

مذکورہ مقام پر کچرا کنڈی میں تین گدھوں کے سر اور ان کی آلاشیں پڑی ملی ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد مبینہ طور پر ذبح کئے گئے گدھے کے سر اور آلاشیں پھینک کر فرار ہوگئے، بعد ازاں کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی صفائی کا عملہ گدھوں کی باقیات اٹھا کر لے گیا۔

یاد رہے کہ کراچی میں گدھوں کی تقریباً پانچ ہزار کھالیں پکڑے جانے کے کیس کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ کھالیں لاہور سے کراچی بذریعہ ٹرین بھیجی گئیں اور 3 گوداموں میں رکھی گئیں۔

کراچی اور لاہور کے کئی گروہ اس مکروہ دھندے میں ملوث ہیں، لاہور سے کراچی کھالیں ٹرین میں کارگو کے نام پر بک کروا کے بھیجی گئیں، یہ کھالیں کراچی پہنچا کر شہر قائد کے تین گوداموں میں رکھی گئیں جو کہ گلستان جوہر، کورنگی گودام چورنگی اور ماڑی پوری میں واقع ہیں۔

خیال رہے کہ لاہور کے شہریوں کو گدھوں کے گوشت کے ساتھ ساتھ مینڈک بھی کھلائے گئے ہیں، محولہ بالا واقعے سے کراچی کے شہریوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button