خیبر پختونخوا

میں اپنی وزارت سے بڑا تنگ ہوں: شوکت یوسفزئی

 

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے لطیفوں اور میمز کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ صوبائی حکومت کے ترجمان نے ماضی میں کئی ایسے بیانات دیے مثلاً عوام ٹماٹر کی جگہ دہی استعمال کریں، وزیر تعلیم کو انگریزی آتی ہے، تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے ڈاکٹر پکوڑے بیچا کرتے تھے اور موجودہ  حکومت نہ ہوتی تو ڈالر 400 روپے پر پہنچ جاتا وغیرہ وغیرہ۔

انڈپینڈنٹ اردو نے صوبائی وزیر اطلاعات سے ایک خصوصی گفتگو میں پوچھا کہ کیا وجہ ہے بعض اوقات ان کے بیانات اتنے غیر ذمہ دارانہ ہوتے ہیں؟ یوسف زئی نے جواب دیا: ’مجھے خود حیرت ہوتی ہے جب میں کسی ایک خاص پس منظر میں بات کر رہا ہوتا ہوں اور میڈیا اس کا سیاق و سباق ہٹا کر اپنی مرضی کی بات اٹھا لیتا ہے۔ ’میں خود زراعت کا طالب علم رہا ہوں تو مجھے معلوم ہے کہ ٹماٹر کی جگہ دہی استعمال کی جا سکتی ہے۔ یہ ایک مستند بات ہے کوئی مذاق والی بات نہیں۔‘

اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں: میری موجودہ وزارت سے براہ راست عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button