قبائلی اضلاع

ضم اضلاع کی نئی تحصیلوں کا نوٹیفیکیشن پیش نہ کرنے پر الیکشن کمیشن برہم

خیبرپختونخوا حکومت صوبہ میں ضم ہونے والے اضلاع کی نئی تحصیلوں کا نوٹیفکیشن منگل کو پھر الیکشن کمیشن میں پیش نہ کر سکی جس پر الیکشن کمیشن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ تاخیر کر رہے ہیں کتنا عرصہ گزر چکا ہے لیکن آپ نے ابھی تک کام مکمل نہیں کیا۔

منگل کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے بتایا کہ اگر الیکشن کمیشن توجہ نہ دیتا تو یہ جو کام ہوا ہے وہ بھی نہیں ہونا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مالا کنڈ کے 12 اضلاع میں سے 5 اضلاع کی رپورٹ بورڈ آف ریونیو کو بھیج دی ہے۔

ایڈیشنل ایدووکیٹ جنرل نے کہا کہ انفراسٹرکچر کا مسئلہ ہے حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں کہ وہ تنخواہیں دے۔

دوران سماعت خیبرپختونخواہ کے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ملک اختر حسین نے الیکشن کمیشن سے مزید وقت مانگ لیا جس پر قائمقام چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کتنا وقت آپ کو اور چاہیے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے نے کہا کہ ہمیں 3 ہفتے کا مزید وقت دے دیں، الیکشن کمیشن نے مزید وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 3 فروری تک ملتوی کر دی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button