قبائلی اضلاع
طویل و غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف لنڈیکوتل کے عوام سڑکوں پر
لنڈی کوتل میں ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سلطان خیل مارکیٹ کے مقام پرپاک افغان شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔
مظاہرین میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچے بوڑھوں نے بھی حصہ لیا اور واپڈا اور ٹیسکو حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ان کی بجلی لائن ڈبل سورس کی وجہ سے سردیوں میں ٹرپ ہوتی ہے جبکہ ٹیسکو حکام نے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
ان کا مطالبہ تھا کہ اگر ٹیسکو حکام نے ڈبل سورس ختم نہیں کیا تو وہ آئے روز پاک افغان شاہراہ بند کریں گے۔
خیبر خاصہ دار فورس کے صوبیدار حوالدار خان آفریدی نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کرکے ان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس مسئلے کے حوالے سے حکام سے بات کریں گے جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔