بکاخیل کیمپ میں آتشزدگی، باڑہ میں نامعلوم افراد نے دکان نذر آتش کردی
قباٸلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ ملک دین خیل میں نامعلوم شرپسندوں نے ایک دکان کو نذر آتش کردیا جس کی وجہ سے دکان میں ڈیڑ لاکھ سے زائد کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
ذراٸع کے مطابق باڑہ کے نواحی ملک دین خیل کے علاقہ نالہ کجھوری میں گزشتہ روز صبح کے وقت نامعلوم شرپسندوں نے زرخان ولد خان افضل قوم ملک دین خیل کی دکان کو آگ لگا دی جس سے دکان میں موجود سامان بھی جل گیا۔
دکاندار زر خان نے میڈیا کو بتایا کہ آپریشن کے بعد بڑی مشکل سے میں نے اپنی مدد آپ کے تحت دکان شروع کی تھی اور چند روز قبل ہی اسلامک ریلف والوں نے بھی مجھے 80 ہزار روپے کا پیکج دیا تھا جس میں دال، چاول، گھی، چینی وغیرہ شامل تھے وہ سب کا سب سامان آگ میں جل گیا۔
انہوں نے کہا کہ کے میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں میرے پاس اتنا پیسہ نہیں ہے کہ میں یہ سامان دوبارہ خرید کر دکان کو آباد کر سکوں۔
زرخان نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ مجرموں کو گرفتار اور ان کی مالی امداد بھی کی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کیلئے حلال رزق کما سکیں۔
پولیس نے ناملعوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
دوسری جانب میرانشاہ کے ٹی ڈی پی کیمپ بکاخیل میں آگ لگنے سے 15 دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ گزشتہ شب شارٹ سرکٹ سے لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 15 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا اور دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
بروقت کارروائی سے آگ رہائشی خیموں تک پہنچنے سے قبل بجھا دیا گیا۔