قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں صحت انصاف کارڈ کا اجراء
خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والی قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے عوام کیلئے صحت کی سہولیات مفت فراہم کنے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت نے صحت انصاف کارڈ کا مفت اجراء کر دیا ہے اور پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 67 ہزار کارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔
ایک خاندان کو ایک کارڈ دیا جا رہا ہے جس کے ذریعے خاندان کے چھ آفراد سرکاری ہسپتالوں میں ساڑھے سات لاکھ روپے تک کا مفت علاج معالجہ کر سکتے ہیں۔
صحت انصاف کارڈ کے حصول کو آسان بنا دیا گیا ہے اور یہ قومی شناختی کارڈ کے ذریعے فراہم کئے جا رہے ہیں جس کیلئے تحصیل ہسپتال میر علی، میرانشاہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور سپین وام میں سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔
قبائلیوں نے حکومت کی جانب سے صحت انصاف کارڈ کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں ہمارا کافی نقصان ہوا ہے اب ہمیں ہر کسی قسم کی مرہم پٹی کی ضرورت ہ،ے صحت انصاف کارڈ کی فراہمی احسن اقدام ہے لیکن ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کارڈ کے ذریعے مقامی ہسپتالوں میں علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے، اسی طرح شمالی وزیرستان میں غیر فعال صحت کے مراکز کو فعال بنانے اور تمام ہسپتالوں کو ضروری آلات فراہم کی جائیں
اُنہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ صحت انصاف کارڈ کے حصول کو مزید آسان بنانے کیلئے سنٹرز کی تعداد بڑھا دی جائے۔
ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرانشاہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلطان داوڑ کا کہنا تھا کہ اس کارڈ کے ذریعے مریض یہاں کے مقامی ہسپتالوں میں علاج کر سکیں گے، خیبر پختونخوا حکومت نے جو اقدام اُٹھا یا ہے وہ قابل دید ہے اور ہر منصوبے کے تحت ہر قبائلی کو مفت علاج کیلئے کارڈ فراہم کیا جا ئے گا۔