قومی

سمارٹ فونز کی درآمد پر عائد ٹیکسز میں خاطر خواہ کمی

وفاقی حکومت نے سمارٹ فونز کی درآمد پر عائد ٹیکسز میں خاطر خواہ کمی کر دی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعلامیہ کے مطابق حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان اقدام کے مطابق 15 ہزار یا اس سے کم مالیت کے سمارٹ فونز کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی شرح پر خاطر خواہ کمی کی گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت کو اس امر کا ادراک ہے کہ لوکل صنعتکار کے لئے بھی مارکیٹ میں حالات سازگار اور موافق ہونے چاہئیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت سمارٹ فونز کی مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، اعلامیہ کے مطابق مشیر تجارت کی زیرنگرانی تشکیل کردہ کمیٹی کام کر رہی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد سفارشات اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھی جائیں گی جو حتمی فیصلہ کرے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button