بین الاقوامی

‘سب ٹھیک ہے’: عراق میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملے کے بعد صدر ٹرمپ کا دعویٰ

 

ایران کا کہنا ہے کہ اس نے قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا انتقام لیتے ہوئے عراق میں امریکی قیادت میں قائم اتحادی فوج کے اڈوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے اور ایسا اس نے اپنے دفاع اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کیا ہے۔ دوسری جانب حملوں پر ردعمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کو حملوں کی اطلاح ہے اور اب تک سب ٹھیک ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی فوج نے تصدیق کی کہ تہران نے بدھ کو مقامی وقت رات تقریباً ڈیڑھ بجے کے قریب ایرانی سرزمین سے ایک درجن سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کیے جنہوں نے عراق میں اتحادی فوج کے کم از کم دو فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں:  ایران کی کارروائی اپنے دفاع اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button