مردان کا مصالحے دارگڑ اتنا مشہور کیوں؟
’خالص گڑ کا رنگ پیلا اور ذائقہ میٹھا جب کہ ملاوٹ شدہ گڑ کا رنگ سفید اور ذائقہ ترش ہوتا ہے جو کہ مضرصحت ہوتا ہے۔‘ یہ کہنا ہے سعید خان کا، جو خیبر پختونخوا کے ضلع مرادن میں گنے کے کاشت کار ہیں۔ ان کے مطابق موسم سرما میں مقامی لوگ گڑ میں ڈرائی فروٹ ڈال کر مصالحہ دار گڑ بناتے ہیں اور اپنے عزیز واقارب کے لیے بطور تحفہ بھیج دیتے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں نومبر کے مہینے میں گڑ بنانے کے لیے گنے کی فصل کی کٹائی شروع ہوجاتی ہے اور یہ سیزن مارچ تک چلتا ہے۔ زیادہ تر کاشت کار اپنی فصل کو شوگر ملوں کو دینے کی بجائے گڑ بنانے میں استعمال کرتے ہیں، تاہم اگر مارکیٹ میں گڑ کا دام کم ہوجائے تو کاشت کار گنے کو شوگر ملوں کو بیچ دیتے ہیں۔ صوبے میں زیادہ تر گنا ضلع صوابی، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ میں کاشت کیا جاتا ہے اور گڑ گانیوں کے ذریعے مقامی سطح پر گنے سے گڑ حاصل کیا جاتا ہے۔
اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں: گڑ زیادہ تر دیہی علاقوں میں لوگ چائے میں میٹھے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔