بین الاقوامی

ایران سے کشیدگی: امریکی وزیر خارجہ کا جنرل باجوہ سے رابطہ

 

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کے اقدامات سے خطے میں عدم استحکام ہو رہا ہے اور واشنگٹن خطے میں اپنے مفادات، شہریوں ، تنصیبات اور شراکت داروں کی حفاظت سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ مائیک پومپیو نے جمعے کو ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد انہوں نے جنرل باجوہ سے امریکہ کی ’دفاعی کارروائی‘ پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان فوج کی طرف سے جاری شدہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے فون کال موصول ہوئی۔ دوران گفتگو علاقائی صورت حال بشمول مشرق وسطی میں حالیہ کشیدگی اور ممکنہ اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیان کے مطابق آرمی چیف نے تمام فریقین کے درمیان ہر درجہ تحمل اور تعمیری بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔

اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں: اگر ایران کشیدگی کم نہیں کرتا تو صدر ٹرمپ اور پوری امریکی حکومت مناسب جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button