خیبر پختونخوا

حریم شاہ کی وجہ سے جن کے دل دکھے ہیں میں ان سے معافی چاہتا ہوں: والد حریم شاہ

 

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے والد سید ضرار حسین شاہ کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ حریم کی ویڈیوز سے جس جس کی دل آزاری ہوئی ہے وہ ان سب سے معافی چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا سمیت الیکٹرانک میڈیا میں بھی ان دنوں حریم شاہ اور ان کی دوست صندل خٹک کی ٹک ٹاک ویڈیوز اور اہم سرکاری شخصیات تک ان کی پہنچ کے چرچے ہیں۔

اس حوالے سے حریم شاہ جن کا اصل نام فضہ حسین ہے، کے والد سید ضرار حسین شاہ کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں وہ دکھی دل اور آنسوؤں کے ساتھ کہہ رہے کہ حریم شاہ کی وجہ سے جن کے دل دکھے ہیں وہ ان سے معافی چاہتے ہیں۔

سید ضرار حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ان کی اور خاندان کی ان کے علاقے میں بہت عزت ہے اور سب ان کے گھرانے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان نے 1948 میں  کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں بھی حصہ لیا تھا اور ان کے ایک چچا بھی اوڑی  کے مقام پر شہید ہوئے تھے۔

سید ضرار حسین  کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی طرف سے حریم کی تعلیم و تربیت کی پوری کوشش کی اور اسے عالیہ اور عالمہ کا کورس کروایا،ان کے اساتذہ بھی حریم کی وجہ سے دکھی ہیں جس پر انہیں شرمندگی ہے۔

انہوں نے تمام افراد سے اپیل کی کہ وہ سب دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ حریم شاہ کو ہدایت دے اور اسے حریم شاہ سے واپس فضہ حسین بنادے۔ سید ضرار حسین کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ لوگ دعا کریں گے تو اللہ تعالیٰ ہم سب کی اور ہمارے ملک کی بھی عزت کی حفاظت کرے گا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button