افغانستانبین الاقوامی

طورخم : پاک افغان کوآپریشن نے خوارکی اشیاء پر مشتمل امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کردیا

پاک افغان کوآپریشن فورم کی جانب سے خوراکی اشیاء پر مشتمل امدادی سامان طورخم بارڈر کے راستے افغان حکام کے حوالے کردیا گیا۔

پاکستان کی طرف سے جذبہ خیرسگالی کے تحت مختلف خوراکی اشیاء پر مشتمل 17 ٹرک افغان حکام کے حوالے جس میں 190 ٹن آٹا، گیارہ ٹن کوکنگ آئل، 31 ٹن چاول، 65 ٹن چینی، 3 ٹن دالیں شامل تھی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں بارشوں کی کمی کی وجہ سے ذرعی پیدوار میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے خوراکی اشیاء و دیگر چیزوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پاک افغان کوآپریشن فورم کے چیئرمین نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان کی ہر سطح پر امداد کرینگے کیونکہ افغانستان ہمارا اسلامی برادر ملک ہے اور دونوں ممالک مذہبی،ثقافتی اور دیگر رشتوں میں جوڑے ہوئے مسلم برادر ممالک ہے۔پاک افغان کاپریشن فورم کے زیر سایہ پاکستان کے جانب سے افغان عوام کا تعاون جاری رہیگا تاکہ افغان عوام کے مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔

افغانستان کے جانب سے مولوی موباریز افغانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ان مشکل حالات میں غریب افغان عوام کی مدد کی جبکہ اس سے پہلے بھی پاکستان کے جانب سے افغان عوام کی ہر قسم کی ممکن مدد کی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button