جرائمصحت

کوہاٹ میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل جاں بحق

کوہاٹ کے علاقے ڈھل بہزادی میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل ساجد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

ڈی پی او کوہاٹ سہیل خالد مطابق واقعے میں دونوں ہیلتھ ورکرز محفوظ رہے جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں اور امدادی رضاکاروں کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق اہلکار کی لاش قریبی اسپتال منتقل کردی گئی جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد میت کو لواحقین کے سپرد کردیا گیا.

پولیس کے مطابق اہلکار کی ذاتی دشمنی سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔دوسری جانب محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ علاقے میں انسداد پولیو مہم کا آج تیسرا روز ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بالعموم اور خیبر پختونخوا میں بالخصوص انسداد پولیو مہم میں شامل رضاکاروں اور پولیس اہلکاروں کو شر پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button