افغانستانبین الاقوامی

ہرات میں کار بم دھماکہ، 8 افراد جاں بحق 50 سے زائد زخمی

افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں کار بم دھماکے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی ہسپتال کے ترجمان رفیق شیرزئی نے بتایا کہ جمعے کی شب ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے سے 14 مکانات بھی تباہ ہوئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک اور زخمی ہونے والوں میں 11 زخمی افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہیں جبکہ دیگر میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہری شامل ہیں۔

ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

حملے کے چند ہی گھنٹوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نیویارک میں ایک پریس بریفنگ میں افغانستان میں حملوں میں خطرناک اضافے کی مذمت کی جس میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ طالبان اور افغان حکومت نے ایک بار قطر میں مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔

سلامتی کونسل نے کہا ”ان گھناؤنے حملوں میں سرکاری ملازمین، عدلیہ، میڈیا، صحت ورکرز، نسلی اور مذہبی اقلیتوں سمیت انسانی حقوق کے رضاکاروں بشمول نمایاں عہدوں پر رہنے والی خواتین، انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ دینے والے کو نشانہ بنایا گیا۔’

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی افغانستان میں دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 2 خودکش بمبار ہلاک جبکہ ایک فوجی زخمی ہو گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button