افغانستانقومی

‘اقوام متحدہ افغان پناہ گزینوں کے ایک ساتھ واپسی کے حق میں نہیں’

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے کمشنر فلپو گرینڈی کا کہنا ہے افغانستان میں صورتحال تاحال مستحکم نہیں، وہاں بڑی تعداد میں افغان پناہ گزینوں کی واپسی خطے میں مزید عدم استحکام کا باعث بنے گی جو کہ کسی کے بھی مفاد میں نہیں

پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کے کمشنر کا کہنا ہے کہ ادارہ اب بھی افغان پناہ گزینوں کی واپسی پر ہچکچاہٹ کا شکار ہے کیونکہ بڑی تعداد میں لوگوں کی واپسی افغانستان میں مزید عدم استحکام کا باعث بنے گی۔

کوئٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے فلپو گرینڈی نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال تاحال مستحکم نہیں اور پناہ گزینوں کی واپسی سے خطے میں مزید عدم استحکام نہ صرف خود افغانستان کے لئے اچھا نہیں ہوگا بلکہ اس سے ہمسایہ ممالک کو بھی نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا یو این ایچ سی آر چاہتی ہے کہ پناہ گزینوں کی واپسی ترتیب وار ہو۔

یو این ایچ سی آر کے کمشنر نے باتیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز کے چار روزہ دورہ پاکستان کے مناسبت سے کی ہے۔  سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے 40 سال مکمل ہونے کے حوالے سے کانفرنس میں شرکت کے ساتھ ساتھ افغان پناہ گزینوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button