خیبر پختونخواعوام کی آواز

خیبر پختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، چترال، دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، ایبٹ آباد، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، تورغر، مانسہرہ، کرم، خیبر، مہمند، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان کے علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سوات، چترال، بونیر، دیر، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغر اور ایبٹ آباد میں ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود ہے، جبکہ مردان، صوابی، خیبر اور کرم جیسے اضلاع کے نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والی بارشوں کے دوران مالم جبہ میں 29 ملی میٹر، تیمرگرہ میں 25، کاکول میں 24، سیدو شریف میں 15، پشاور میں 10، اور بنوں میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ مالم جبہ میں 19 اور کالام میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ حکام نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button