عوام کی آوازقبائلی اضلاع

خیبر: وادی تیراہ میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے والدین سمیت تین افراد جانبحق

وادی تیراہ کے علاقے میدان برقمبر خیل یارگل خیل میں شدید بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے کے باعث میاں، بیوی اور انکی کمسن بچی جانبحق۔

جانبحق ہونے والوں میں بسم اللہ نامی شخص، اس کی اہلیہ اور کمسن بیٹی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان رات کے وقت کمرے میں سو رہا تھا کہ اچانک موسلادھار بارش کے باعث کمرے کی چھت زمین بوس ہوگئی۔

حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تینوں کو ملبے سے نکالا، تاہم وہ شدید زخمی ہونے کے باعث جانبر نہ ہوسکے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button