عوام کی آوازماحولیات
پاکستان میں طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے داخل، بارش اور برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے 22 فروری تک ملک پر اثر انداز رہے گا، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ سسٹم پاکستان کے 70 سے 80 فیصد شمالی علاقوں کو اثرانداز کر سکتا ہے۔ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، اور آزاد جموں و کشمیر میں بھی اس سسٹم کے اثرات متوقع ہیں۔ ان علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری اور کئی میدانی علاقوں میں درمیانی سے تیز بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس مرتبہ موسم سرما میں بارشیں معمول کے مطابق نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ملک بھر میں مختلف قسم کی بیماریاں عوام کو متاثر کر رہی ہیں۔